28 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع جنرل وحیدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی یہ حیثیت نہیں ہے کہ وہ اسلامی جہموریہ ایران کو دھمکی دے سکے۔

ابنا: جنرل وحیدی نے قاہرہ میں سعودی عرب کے سفیر کے اس بیان کے جواب میں کہ سعودی عرب ایران کا مقابلہ کرنے کی توانائي رکھتا ہے، کہا کہ سعودی عرب ایران کی دفاعی توانائي کے سامنے ھیچ ہے۔جنرل وحیدی نے بحرین میں ایران کی مداخلت پرمبنی خلیج فارس تعاون کونسل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تشخیص دینا بہت آسان ہے کہ کس ملک نے بحرین میں اپنی فوجیں بھیجی ہیں اور کون سا ملک بحرین کے معاملات میں مداخلت کررہا ہے؟یاد رہے کہ بحرین کے عوام نے چودہ فروری سے آل خلیفہ کی حکومت کےخلاف تحریک شروع کر رکھی ہے ۔ آل خلیفہ نے سعودی عرب اور امارات کی فوجی مدد سے نہتے عوام کو کچلنے اور ان کی مساجد و امام بارگاہوں کو مسمار کرنے کی تشدد آمیز پالیسی اپنا رکھی ہے ۔ قیام بحرین میں اب تک دسیوں افراد شہید، سیکڑوں زخمی اور لاپتہ اور ہزاروں گرفتار کئے جا چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت